سلمان خان کے گھر کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کی اچانک موت
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔
کانسٹیبل گنیش رائٹے ممبئی پولیس کی ٹیم کے ہمراہ سلمان خان کے گیلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر تعینات تھا۔ شام تقریباً 6 بجے اس نے ساتھی اہلکاروں کو طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی، جس کے فوراً بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے وہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments