2حادثات میں 7سالہ بچی ،موٹرسائیکل سوار جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے دو مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں سات سالہ بچی اور ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 6میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 30سالہ رضا شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا،دوسرے واقعہ میں شاہدرہ میں تیز رفتار ٹرک نے سڑک عبور کرتی 7سالہ بچی کو کچل دیا جس کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جس کی شناخت 7سالہ عائزہ صابر کے نام سے ہوئی ہے ۔اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments