چاندی 113روپے سستی، سونا 2200روپے مزید مہنگا

چاندی 113روپے سستی، سونا 2200روپے مزید مہنگا

تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 56ہزار 536روپے کی نئی سطح پر پہنچ گئی

کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، جسکے باعث پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت مزید 2 ہزار 200 روپے بڑھ گئی۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گئی، صرافہ مارکیٹ میں مسلسل مہنگے ہونے والے سونے کے باعث سرمایہ کاروں اور شہریوں کی توجہ ایک بار پھر قیمتی دھات کی جانب مرکوز ہوگئی، صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے اور مقامی مارکیٹ میں اس کے اثرات کے باعث سونے کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 887 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے ہوگئی، جبکہ سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 113 روپے کم ہوکر 6 ہزار 826 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 341 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا، صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں حالیہ دنوں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی۔ 4 روز کے دوران فی تولہ سونا مجموعی 28 ہزار 600 روپے مہنگا ہوچکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...