حویلی لکھا:بارات کے دن دلہا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
حویلی لکھا ،دیپالپور(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)معروف نعت خواں حافظ محمد اویس علوی روڈ حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔
اہل خانہ کے مطابق مرحوم جمعہ کی نماز کی امامت کروانے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے اور جان کی بازی ہار گئے ۔ذرائع کے مطابق اسی روز ہی مرحوم کی بارات روانہ ہونا تھی ، گھر میں شادی کی خوشیوں کی تیاریاں عروج پر تھیں، تاہم اچانک پیش آنے والے المناک حادثے کے باعث بارات کی جگہ جنازہ اٹھ گیا اور خوشیوں کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments