بغیر فریج کے محفوظ رہنے والی پہلی ویکسین کے تجربات کامیاب
لاہور(نیٹ نیوز) سائنس دانوں نے ایسی نئی ویکسین کے پہلے انسانی تجربات میں کامیابی حاصل کر لی ہے جو فریج کے بغیر بھی محفوظ رہ سکتی ہے اور دنیا بھر میں ویکسین کی ترسیل کو آسان بنا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی وی ایکس 02 نامی ٹیٹنس اور ڈفتھیریا بوسٹر ویکسین کے پہلے مرحلے (فیز ون) کے کلینیکل ٹرائل میں ثابت ہوا کہ یہ ویکسین 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت میں کم از کم 24 ماہ تک مؤثر اور قابلِ استعمال رہ سکتی ہے ۔ اس ویکسین کی تیاری میں اسٹیبلیوا ایکس ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ۔اس وقت دنیا کی زیادہ تر ویکسینز کو استعمال تک مخصوص درجہ حرارت پر، عموماً مسلسل ٹھنڈا رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مزید مراحل میں یہ ویکسین کامیاب ثابت ہوتی ہے تو یہ دنیا کے ایسے علاقوں تک ویکسین پہنچانے میں مدد دے سکتی ہے جہاں کولڈ سٹوریج کی سہولیات محدود ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments