ران کی لمبائی سے ذیابیطس کا اندازہ لگانے میں مدد گار
لندن(نیٹ نیوز)سائنسدانوں کے مطابق رانوں (تھائیز) کی لمبائی سے ذیابیطس کے خطرے کا اندازہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے ، اس حوالے سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق چھوٹی ٹانگوں والے افراد میں ذیابیطس کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔
برطانیہ میں اس وقت 40 لاکھ سے زائد افراد ذیابیطس کے تشخیص شدہ مریض ہیں، جن میں تقریباً 90 فیصد کیسز ٹائپ 2 ذیابیطس کے ہیں۔ محققین کے مطابق جسم کا سب سے بڑا پٹھوں کا گروپ رانوں میں موجود ہوتا ہے ، اور یہ پٹھے خون میں موجود شکر کو جذب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے نسبتاً چھوٹی ٹانگوں والے افراد میں پٹھوں کی مقدار کم ہو سکتی ہے ، جس کے نتیجے میں خون میں موجود شکر کو جذب کرنے کی صلاحیت بھی کم ہو سکتی ہے اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments