دوشیزہ ، نابالغ لڑکی اور دوشادی شدہ خواتین سے ز یادتی
کھرڑیانوالہ ماموں کانجن سمن آباد جڑانوالہ میں درندگی ،ملزموں پر مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف واقعات میں جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغوا کے بعد جبکہ نابالغ لڑکی اور دوسری شادی شدہ خاتون کو قابوکرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں شاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغواکرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ماموں کانجن کے علاقے میں لیاقت نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے پر اسکی اہلیہ کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ شازیہ نامی خاتون نے تھانہ سمن آباد پولیس کو بتایا کہ ملزم نے پر اسکی کم عمر بیٹی کو قابو کر لیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔شمعون نامی شہری نے تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی شادی شدہ سالی کو قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments