شیخوپورہ:تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوارکو روند ڈالا
نوجوان بلال الرحمن موقع پر ہی دم توڑ گیا، موٹرسائیکل بھی جل کر تباہ
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخوپورہ میں ہاؤسنگ کالونی بائی پاس کے قریب کپاس سے لدے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کے دوران موٹر سائیکل ٹرک کے ساتھ رگڑ کھانے کے باعث آگ کی لپیٹ میں آنے سے جل کر تباہ ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو فائر فائٹنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل میں لگی آگ پر قابو پایا اور جاں بحق نوجوان بلال الرحمن کی لاش پولیس کے حوالے کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments