منشیات فروش دو کلو چرس سمیت پکڑے گئے

 منشیات فروش دو کلو چرس  سمیت پکڑے گئے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اﷲ، سب انسپکٹر ثاقب علی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قبرستان چھنی قریشیاں سے منشیات فروش ملزم کو 1460 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او تھانہ لالیاں انسپکٹر اﷲ دتہ ، اے ایس آئی جاوید اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم 560 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ۔ ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ اس حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...