مکمل سفری دستاویزات والے کونہیں روکا جا ئیگا:محسن نقوی

مکمل سفری دستاویزات والے کونہیں روکا جا ئیگا:محسن نقوی

جعلسازوں کیخلاف شکنجہ سخت ،جدید ٹیکنالوجی سے امیگریشن میں آسانی پیدا ہوئی نامکمل دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے ، لاہور ائیرپورٹ کا دورہ

لاہور (دنیا نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا اچانک دورہ کیا اور ایئرپورٹ پر مسافروں کے امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیا،انہوں نے اس موقع پر ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ نامکمل سفری دستاویزات پر کسی کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے ، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والوں کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے ، مکمل سفری دستاویزات والے کسی مسافر کو سفر سے نہیں روکا جائے گا ۔وزیر داخلہ نے امیگریشن کائونٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے پراسیس بارے پوچھا۔انہوں نے مسافروں سے بھی امیگریشن پراسیس کے وقت بارے دریافت کیا، مسافروں نے کہا کہ امیگریشن میں 30 منٹ لگے ، امیگریشن کیلئے انتظامات مزید بہتر کئے جائیں، انہوں نے فوری طور پر امیگریشن پراسیس کو تیز کرنے کیلئے ایئرپورٹ پر تمام کاؤنٹرز اوپن رکھنے کے احکامات جاری کئے ۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے امیگریشن میں آسانی ہوئی ہے ، دیگر کاؤنٹرز اوپن ہونے سے امیگریشن میں تاخیر نہیں ہوگی اور مسافروں کو سہولت ملے گی۔ایک مسافر کی ایجنٹ کی جانب سے رقم لینے کی شکایت پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے موقع پر ہی نوٹس لیتے ہوئے کیس ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سپرد کر دیا اور ایجنٹ کی گرفتاری کا حکم دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...