نیتن یاہو نے ٹرمپ کاغزہ امن منصوبہ مستردکردیا

نیتن یاہو نے ٹرمپ کاغزہ امن منصوبہ مستردکردیا

حماس کے غیر مسلح ہونے تک فوج غزہ سے نہیں نکلے گی:اسرائیلی وزیراعظم غزہ منصوبہ 7 اکتوبر جیسے حملے کی روک تھام کا واحد راستہ ہے :امریکی عہدیدار

تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کے زیرقیادت غزہ منصوبے کو مسترد کردیا۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے 15 نکاتی دستاویز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے حقیقی طور پر غیر مسلح ہونے تک اسرائیلی فوج غزہ سے انخلا نہیں کرے گی۔ انہوں نے امریکی صدر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کا سب سے بڑا دوست قرار دیا تاہم منصوبے پر واشنگٹن سے اختلافات کا بھی اظہار کیا۔ حماس نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ نیتن یاہو پر منصوبے پر عملدرآمد کیلئے دباؤ ڈالے ۔واضح رہے ٹرمپ نے غزہ کیلئے 15 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا تھا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ خطے کو جنگ بندی کی صورتحال سے نکال کر معاشی بہتری کی جانب منتقل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔دوسری جانب ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے غزہ امور کے اعلیٰ نمائندے نکولے ملادینوف نے کہا ہے کہ غزہ سے متعلق امریکی منصوبہ ہی 7 اکتوبر جیسے حملے کی روک تھام کا واحد راستہ ہے ۔جس کے تحت حماس اپنے ہتھیار ایک نئی فلسطینی انتظامیہ کے حوالے کرے گی اور اسرائیل غزہ سے فوجی انخلا شروع کرے گا۔ ملادینوف نے کہا کہ مذاکرات جاری ہیں ، حماس کے مکمل غیرمسلح ہونے کی تصدیق کے بعد اسرائیل غزہ سے نکل جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حماس کے تمام ہتھیار حتیٰ کہ کلاشنکوف اور رائفلیں بھی ختم کرنا ہوں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...