شارجہ نے آبنائے ہرمز کے باہر تجارت کیلئے نیا روٹ ڈھونڈ لیا
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)شارجہ نے آبنائے ہرمز کے باہر تجارت کیلئے نیا روٹ ڈھونڈ لیا ،
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے آبنائے ہرمز کے باہر خلیج عمان میں واقع خورفکان پورٹ سے تجارت کا فیصلہ کیا ہے ۔اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق چین سے گاڑیوں کی بڑی کھیپ خورفکان پورٹ پہنچے گی، چین کے شیاوموہ بندرگاہ اور خورفکان کے درمیان براہِ راست بحری مال برداری کا نیا روٹ شروع ہو گیا ہے ، نئے تجارتی روٹ سے گاڑیوں کی ترسیل کا وقت 3 سے 5 دن تک کم ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments