نکاسی آب میں بہتری،مہینوں کھڑا رہنے والا بارشی پانی گھنٹوں میں نکل جاتا:مریم نواز
کسان کارڈسے کاشتکار،لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سے جنوبی پنجاب کے طلبہ بھی مستفید ہو رہے ہیں وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر علاقہ کی ترقی کیلئے سنگ میل ،الیکٹروبس عوام کیلئے شاندارمنصوبہ :ارکان اسمبلی کی ملاقات
لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز سے وہاڑی کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی،جس میں سیاسی امور،ترقیاتی پراجیکٹس اور عوامی فلاحی منصوبوں پر بات چیت ہوئی،وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں محمدیوسف کسیلیہ،ملک نوشیر انجم لنگڑیال،میاں محمد ثاقب خورشید اورمحمد نعیم اختر خان بھابھہ شامل تھے ،5 دہائیوں سے سنگل اور خستہ حال وہاڑی ملتان روڈ کو دورویہ شاندار ایکسپریس وے میں بدلنے پرارکان صوبائی اسمبلی نے اظہار تشکرکیا،ارکان اسمبلی نے وہاڑی ملتان روڈ دورویہ سڑک کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا گیم چینجر منصوبہ قرار دیاہے ،ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو ملتان وہاڑی روڈ کی بحالی پر عوام کے شاندار فیڈبیک سے آگاہ کیا ،ارکان صوبائی اسمبلی نے کہاکہ وہاڑی ملتان روڈ کی تعمیر علاقے کی ترقی کیلئے سنگ میل ہے ، ارکان صوبائی اسمبلی نے وہاڑی میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پربھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا،ارکان اسمبلی نے وزیراعلٰی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہاڑی سے بورے والا اور ٹبہ سلطان پورمیں الیکٹروبس عوام کے لئے شاندار ٹرانسپورٹ ہے۔
ارکان صوبائی اسمبلی نے کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تحصیل بورے والا، میلسی اور وہاڑی میں تقریباً 21 ارب روپے کے میگا پراجیکٹ شروع کیے گئے ہیں، وہاڑی ریل بازار کی بیوٹیفکیشن سے شہر کا اربن کلچر نئے دور میں داخل ہوچکا ہے ،دو رویہ ملتان وہاڑی روڈ سے روزانہ چار اضلاع کے لاکھوں مسافر مستفید ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی خدمت کا جذبہ اپنے قائد محمد نواز شریف سے ورثہ میں ملاہے ،وہاڑی ملتان روڈ کی فوری تعمیر علاقے کے عوام کا حق تھاجس کی اللہ تعالیٰ نے ہمیں توفیق دی، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سے پہلی مرتبہ صوبہ بھرمیں یکساں ترقی کا کلچر متعارف کرایا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے موجودہ مون سون میں نکاسی آب پراجیکٹس کی وجہ سے صورتحال میں نمایاں بہتری آئی، اب بارشوں کے بعددنوں، ہفتوں اور مہینوں کھڑا ہونے والا پانی گھنٹوں میں نکال دیا جاتا ہے ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کسان کارڈسے جنوبی پنجاب کے کاشتکاربھی، لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سے جنوبی پنجاب کے طلبہ مستفید بھی ہورہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کامیابی کے تسلسل پر اظہار تشکرکیاہے ،15 دہشت گرد ہلاک اور بھاری اسلحہ برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments