سائنسدانوں کی خلا ئی پودوں کی افزائش پر تحقیق شروع

سائنسدانوں کی خلا ئی پودوں کی افزائش پر تحقیق شروع

واشنگٹن (نیٹ نیوز)پودے خلائی سٹیشن پر بھی پہنچ گئے ، سائنسدانوں نے خلا ئی پودوں کی افزائش پر تحقیق شروع کردی۔zبین الاقوامی خلائی سٹیشن پر مہم 75 کی

 کمانڈ ناسا کی خلاباز جیسیکا میئر کر رہی ہیں، جیسیکا میئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پودے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔جیسیکا میئر نے بتایا کہ مہم 75 کے عملے میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ کوئی اور نہیں بلکہ روسی پودے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ سرخ روسی کالے اور وسابی سرسوں کے پودے ہیں، عملہ اپنے فارغ وقت میں ان پودوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے ۔خلاباز نے وضاحت کی کہ اس کا مقصد یہ سمجھنا ہے کہ پودے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے کھلے کیبن کے ماحول میں قدرتی ماحول کے بجائے کیسے اگتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس تحقیق کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا بھی ہے کہ مدار میں ذخیرہ کیے جانے سے بیجوں کی قابلِ کاشت صلاحیت کس طرح متاثر ہوتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...