1947 میں دبئی کس طرح پاکستان کا حصہ بنتے رہ گیا
لاہور(نیٹ نیوز)اگر سنہ 1947 میں برطانوی حکومت کی ایک تجویز کو تسلیم کر لیا جاتا، تو آج دبئی سمیت خلیج کے کئی اہم علاقے پاکستان کا حصہ ہوتے۔
حیرت انگیز انکشاف مشہور مؤرخ اور مصنف سیم ڈیلریمپل نے اپنی کتاب ‘شیٹرڈ لینڈز’ میں کیا ہے ، دہائیوں تک دبئی سمیت خلیج کے زیادہ تر علاقوں کا نظامِ حکومت لندن کے بجائے برطانوی ہند کے دارالحکومت دہلی سے چلایا جاتا تھا اور یہ تمام علاقے عملی طور پر برطانوی ہند کی سلطنت کا حصہ تھے ۔ قانون کے مطابق ان تمام ریاستوں کو قانونی طور پر بھارت کا ہی حصہ مانا جاتا تھا ، آزادی سے چند ماہ قبل یکم اپریل کو برطانوی حکومت دبئی سمیت تمام خلیجی ریاستوں کو قانونی طور پر برطانوی ہند کی حدود سے الگ کر دیا۔یہی وجہ ہے کہ جب چند ماہ بعد اگست 1947 میں پاکستان اور بھارت نے اپنی حدود کا تعین کیا تو یہ عرب ریاستیں اس مساوات سے باہر نکل چکی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments