میجک مشروم کی ایک خوراک ڈپریشن میں راحت کا سبب
لندن(نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ میجک مشروم کی ایک خوراک ڈپریشن میں واضح راحت فراہم کر سکتا ہے ۔
کنگز کالج لندن کی قیادت میں ہونے والی تحقیق میں ایسے افراد کو شامل کیا گیا جن کا ڈپریشن کم از کم دو سابقہ علاج سے بہتر نہیں ہوا تھا۔ تحقیق میں شرکا کو سائلو سائِبن کی ایک خوراک کے ساتھ نفسیاتی معاونت بھی فراہم کی گئی۔تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ بعض مریضوں میں ڈپریشن کی علامات میں نمایاں کمی آئی اور تقریباً 10 میں سے 4 مریضوں میں علامات ختم ہونے کی سطح تک بہتری دیکھی گئی۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ نتائج حوصلہ افزا ضرور ہیں تاہم، سائلو سائِبن کو عام ڈپریشن کے علاج کے طور پر استعمال کرنے سے قبل مزید بڑے اور طویل مدتی کلینیکل ٹرائلز کے ذریعے اس کی افادیت اور ممکنہ مضر اثرات کا جائزہ لینا ضروری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments