بلال یاسین کے رشتہ دار خواجہ ہارون حملے میں زخمی
ملزم نے گاڑی کو دو بار ٹکر ماری، روک کر پوچھنے پر پتھر دے مارا چہرے ،سرپر چوٹیں آئیں، ملزم فرار، تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر )گلبرگ کے علاقے میں صوبائی وزیر بلال یاسین کے قریبی رشتہ دار خواجہ ہارون پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا،گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی،ایف آئی آر کے مطابق خواجہ ہارون اپنی گاڑی پر گلبرگ کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ ایک دوسری گاڑی کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر ان کی گاڑی کو دو مرتبہ ٹکر ماری اور نازیبا اشارے کیے ۔خواجہ ہارون نے گاڑی روک کر دوسرے ڈرائیور سے ٹکر مارنے کی وجہ دریافت کی تو ملزم نے مبینہ طور پر پتھر سے ان پر حملہ کر دیا۔
حملے کے نتیجے میں خواجہ ہارون کے چہرے اور سر پر چوٹیں آئیں اور خون بہنے لگا۔پولیس کے مطابق ملزم گاڑی پر موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے خواجہ ہارون کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج کر لیا ، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے گئے ۔پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے اسے جلد ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments