عبداللہ طاہر قتل کیس، ٹک ٹاکرملزمہ کا ہنی ٹریپ منصوبہ بے نقاب
ملزمہ لاریب نے عبداللہ طاہرکو ہنی ٹریپ میں ناکامی پر ڈرائیور اصغر سے رابطہ کیا
لاہور (کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس ، ہنی ٹریپ میں ملوث ٹک ٹاکرملزمہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے ۔پولیس کا کہنا ہے ٹک ٹاکر کا نام لاریب ہے اوروہ سیالکوٹ کی رہائشی تھی، اس کی شادی عبداللہ طاہر کو قتل کرنے والے مبینہ شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے ہوئی۔ گینگ سرغنہ سے خلع کے بعد لڑکی نے دوسری شادی کی۔پولیس کے مطابق دوسرے شوہر سے علیحدگی کے بعد ٹک ٹاکرلاریب نے دوبارہ شوٹرز گینگ کے سرغنہ سے رابطہ کیاتواس نے لاریب کو پہلا ٹاسک عبداللہ طاہر کو ہنی ٹریپ کرنے کا دیا ،ملزمہ نے پہلے عبداللہ طاہر کو تصاویر اور ویڈیوز بھجوا کر ہنی ٹریپ کرنے کی کوشش کی تاہم عبداللہ طاہر نے رسپانس نہ دیا توملزموں نے اپنا ٹاسک بدل دیا ۔
اسے دوسرا ٹاسک مقتول کے ڈرائیور اصغرکو ہنی ٹریپ کرنے کا دیا گیا، لڑکی نے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرکے قتل کے منصوبے کی تکمیل کی ۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ عبداللہ طاہر کے قتل کی ڈیل 20 کروڑ روپے سے زائد میں ہوئی،ٹک ٹاکر سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments