لیاقت آباد ،لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ ، 3ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ لیاقت آباد کی حدود 17سالہ لڑکی کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ ،پولیس نے متاثرہ لڑکی کو میڈیکل کیلئے بھجوا کر اس کے والد کی درخواست پر 3ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ،
لیاقت آباد کے علاقے میں قائم کال سینٹر میں 17 سالہ لڑکی کو اس کے ساتھ کام کرنے والے 3افراد نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان احمد ،کاشف اور عثمان کو گرفتار کر کے لڑکی کے والد اسلم کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments