نہری پانی چوری کرنے والے 4 افراد کے خلاف مقدمات درج

نہری پانی چوری کرنے والے  4 افراد کے خلاف مقدمات درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نہری پانی چوری کرنے والے چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں محکمہ انہار کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات کو چیک کیا۔ اس دوران چار افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ محکمہ انہار کے مطابق ملزمان سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...