کم عمر لڑکے سے مبینہ غیر اخلاقی حرکات، جعلی پیر کے خلاف مقدمہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کم عمر لڑکے سے مبینہ غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے قابل اعتراض ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے جنگ روڈ پر قائم قبرستان میں گورکن کے کمرے میں رہائش پذیر جعلی پیر نے مبینہ طور پر کم عمر لڑکے کو چاقو کے زور پر غیر اخلاقی حرکات پر مجبور کیا اور اس دوران اس کی قابل اعتراض ویڈیو بھی بنا لی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments