زمین تنازع پر لڑائی، چھریوں کے وار سے ایک شخص قتل، 5 زخمی

زمین تنازع پر لڑائی، چھریوں کے وار سے ایک شخص قتل، 5 زخمی

واقعہ ہیئر کے علاقے جاہمن میں پیش آیا،مرکزی ملزم سمیت 7 افراد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ہیئر کے علاقہ جاہمن میں زمین کے تنازع پر لڑائی جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے 30 سالہ شخص قاسم جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہیئر غلام حسن رندھاوا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم غلام مصطفی سمیت 7 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزموں میں غلام مصطفی کے علاوہ علی رضا، اویس، اسلم اور دیگر شامل ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ، جبکہ مقتول قاسم کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔قائم مقام ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال کے مطابق مقتول کی والدہ کی مدعیت میں غلام مصطفی، محمد اسلم، اویس، ریاض، علی رضا و دیگر نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے تفتیشی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...