گاڑی کی ٹکر سے شہری زخمی ،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کی ٹکر سے شہری کے زخمی ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ ساندلبار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے اسحاق نامی شہری نے پولیس کا بتایا کہ ملزم نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے بھائی کو گاڑی سے ٹکر مار دی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ جبکہ ملزم موقع سے گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس میں مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments