گوجرہ: 4بچوں کی ماں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مرکز جاتے اغوا

 گوجرہ: 4بچوں کی ماں بے نظیر انکم  سپورٹ پروگرام مرکز جاتے اغوا

گوجرہ (نمائندہ دنیا) نامعلوم افراد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مرکز جانے والی چار بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا۔

چک نمبر 333 ج ب کے محمد ارسلان نے تھانہ نواں لاہور میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ محنت مزدوری کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا، اس کی اہلیہ مصباح بی بی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے نواں لاہور گئی، تاہم واپس نہ آئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد اسے راستے سے اغوا کرکے فرار ہو گئے ۔ نواں لاہور پولیس نے مغویہ اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...