ضمانت خارج ہونے پرفریقین کا احاطہ عدالت میں جھگڑا،ملزم گرفتار

ضمانت خارج ہونے پرفریقین کا  احاطہ عدالت میں جھگڑا،ملزم گرفتار

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ہمسایوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملزم ذیشان عرف کدر کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔

ضمانت خارج ہونے پر فریقین احاطہ عدالت میں ہی الجھ پڑے اور ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑ دئیے ۔  ہائیکورٹ کے سکیورٹی اہلکاروں نے ہنگامہ آرائی کرنیوالوں کو حراست میں لے لیا۔ جسٹس صادق محمود خرم نے ملزم کی درخواست پر سماعت کی۔ ضمانت خارج ہونے پرفیصل آباد پولیس نے ملزم ذیشان کدر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم قاسم کو بھی پکڑنے کی کوشش کی تاہم اسکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قاسم کی عبوری ضمانت ہائیکورٹ سے کنفرم ہوچکی ہے ، اسے گرفتار نہ کیا جائے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...