ڈاکو اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے سے موٹر سائیکل‘ 45ہزار لے اڑا
راہوالی (نامہ نگار)ڈاکو نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے سے موٹر سائیکل اور 45ہزار روپے لوٹ لیے ۔
مین بازار راہوالی کا ندیم بٹ صبح سوا چھ بجے نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے گیا تومشین خراب ہونے پرقریب ہی دوسرے بینک کی اے ٹی ایم سے 45ہزار نکلوا کر موٹرسائیکل کے پاس آیا تو وہاں موجود ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور 45ہزار کیش لوٹ لیا ۔تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments