دو موٹر سائیکل سوارتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق
سردار اور محسن دیوان روڈ چونگی سٹاپ کے قریب حادثہ کاشکار،ماں بیٹی شدید زخمی
کامونکے (تحصیل رپورٹر )تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکلوں پر سوار دو افراد جاں بحق جبکہ ماں بیٹی شدید زخمی ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دیوان روڈ چونگی سٹاپ کے قریب تصادم کے باعث نواحی گاؤں ڈھولن شمیر کا موٹرسائیکل سوار تیس سالہ سردار ، اسکی چھبیس سالہ اہلیہ سونیا، چار سالہ بیٹی اریبہ جبکہ ایمن آباد کا اٹھارہ سالہ محسن سڑک کے درمیان گر گئے اور اس دوران عقب سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے انہیں بری طرح کچل دیا جس سے سردار اور دوسرا موٹر سائیکل سوار محسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ سونیا اور اسکی بیٹی اریبہ شدید زخمی ہوگئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر کامونکی اور ماں بیٹی کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا۔ ایمن آباد پولیس نے ڈرائیور کو ٹریکٹر ٹرالی سمیت حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments