جنرل ہسپتال ،2 لاکھ 60 ہزار کی چوری شدہ ادویات برآمد
انتظامیہ نے ملزم مبشر کو پکڑ لیا جس نے ذمہ داری ڈسپنسر حامد پرڈال دی
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )لاہور جنرل ہسپتال میں ادویات چوری کا سلسلہ برقرار، 2 لاکھ 60 ہزار کی ادویات برآمدکرلی گئیں۔تفصیل کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی سے سرکاری ادویات کی چوری پکڑی گئی ، ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی ادویات اور طبی سامان برآمد کرلیا۔ذرائع کے مطابق چوری ہونے والی ادویات اور سامان میں اینٹی بائیوٹکس، معدے کے انجکشن، سرجیکل گلوز، برینولہ اور سی وی پی لائن و دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے مبشر اقبال نامی شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔مبشر اقبال نے دوران تفتیش سرکاری ڈسپنسر میاں حامد ندیم پر ذمہ داری عائد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ڈسپنسر اسے ادویات لینے کیلئے بلاتا تھا۔ پولیس نے ایڈیشنل ایم ایس کی ہدایت پر مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست وصول کرلی ہے ۔ایم ایس ڈاکٹر فرہاد حسین کے مطابق چور کے خلاف مقدمہ درج کروا رہے ہیں اور معاملے میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments