ٹارگٹ کلر کی پشت پناہی،زیر حراست پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ

 ٹارگٹ کلر کی پشت پناہی،زیر حراست  پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ

لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کیس میں تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ زیر حراست دو پولیس اہلکاروں سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آگئے ۔

 پولیس اہلکار سٹریٹ کرائم میں مرکزی ٹارگٹ کلر ریحان کی پشت پناہی کرتے تھا ۔ٹارگٹ کلر میٹرو بس میں موبائل چوری اور سنیچنگ کی وارداتیں کرتا تھا ۔پولیس اہلکار ریحان کی ضمانت پر رہائی اور ریکارڈ ختم کروانے میں مدد کرتے رہے ۔زیر حراست ایک اے ایس آئی کریمینل ریکارڈ برانچ میں تعینات تھا ، جبکہ زیر حراست کانسٹیبل لوئر مال انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا ۔پولیس اہلکار اپنے یونٹس میں اثرورسوخ اور تعلقات کا استعمال کرکے ٹارگٹ کلر کی مدد کرتے رہے ۔دونوں پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ،ان کے موبائل فونز کا فرانزک بھی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...