ڈیفنس :نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ،55 سالہ شخص قتل

ڈیفنس :نامعلوم موٹر سائیکل سوار  کی فائرنگ،55 سالہ شخص قتل

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس سی کے علاقے فیز 8 میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر کے 55 سالہ حاجی منیر کو قتل کر دیا ،

ایدھی ترجمان کے مطابق حاجی منیر مسجد سے نماز پڑھ کر گھر واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنا دیاجس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ،اطلاع  ملتے ہی ڈیفنس سی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق مقتول کی بیٹی کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ،ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...