لارڈز ٹیسٹ :انگلینڈ کی 357رنزکی برتری ،3وکٹیں باقی
تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہونے کے بعدتاخیرسے شروع ہوا
لارڈز(سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہونے کے بعدتاخیرسے شروع ہوا۔ انگلینڈ نے 7کھلاریوں کے نقصان پر 177 رنز بنا لیے ہیں اور تین وکٹیں باقی ہیں ۔ لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے تھے ، ایمیلیو گے 30 اور ہیری بروک 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنی مجموعی برتری 357رنز تک پہنچا دی ہے ۔اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے تھے ، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 37.2 اوورز میں 110 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 180 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments