ٹرمپ 9/11کی 25ویں برسی پینٹاگون میں منائیں گے

ٹرمپ 9/11کی 25ویں برسی پینٹاگون میں منائیں گے

ورلڈ ٹریڈ سنٹرپر تقریر کی اجازت نہ ملنے پر ٹرمپ نے منصوبہ بدلا:امریکی میڈیا ٹرمپ کی نیویارک ٹائمز پر شدید تنقید،صحافی پر ذاتی حملہ،کرپٹ نیوز قرار دیا

واشنگٹن ( اے ایف پی )امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کی 25ویں برسی پینٹاگون میں منائیں گے ، تاہم انہوں نے اس  تاثر کو سختی سے مسترد کردیا کہ نیویارک میں یادگاری تقریب میں تقریر کی اجازت نہ ملنے پر انہوں نے وہاں جانے کا فیصلہ تبدیل کیا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ ابتدا میں نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹرکے سابق مقام پر یادگاری تقریب سے خطاب کرنا چاہتے تھے ، تاہم تقریب کے منتظمین کی جانب سے تقریر کی اجازت نہ دینے کے باعث انہوں نے منصوبہ تبدیل کردیا۔صحافیوں نے جب ٹرمپ سے پوچھا کہ وہ 9/11 کی برسی پر نیویارک کیوں نہیں جارہے تو انہوں نے جواب دیا:کیونکہ میں پینٹاگون جارہا ہوں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ دونوں مقامات پر کیوں نہیں جاسکتے تو ٹرمپ نے دوبارہ یہی جواب دیا۔ٹرمپ نے اس سے قبل سوشل میڈیا پر نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اخبار کی صحافی میگی ہیبرمین پر بھی ذاتی حملہ کیا اور رپورٹ کو کرپٹ نیوز قرار دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...