مزاحیہ شاعر ڈاکٹر فخر عباس 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
لاہور(شوبزڈیسک )معروف مزاحیہ شاعر ڈاکٹر فخر عباس جگر کے عارضے کے سبب 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق ڈاکٹر فخر عباس کا گزشتہ رات لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال ہوا، ان کی عمر 50 برس تھی۔ ڈاکٹر فخر عباس کو نمازِ جنازہ کے بعد ان کے آبائی قصبے فاروق آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ڈاکٹر فخر عباس کی نظم ‘یہ جو لاہور سے محبت ہے ، یہ کسی اور سے محبت ہے ’ بہت مقبول ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments