چین:800مسافروں کی گنجائش رکھنے والے طیارے کا منصوبہ
بیجنگ (نیٹ نیوز)چین نے 800 مسافروں کی گنجائش رکھنے والے دیوہیکل طیارے کے منصوبے کی نقاب کشائی کردی ہے ، جس کے پروں کا پھیلاؤ ریکارڈ 230 فٹ ہوگا۔
اس طیارے میں روایتی ٹیوب نما دھڑ اور پروں کے ڈیزائن کو ترک کرکے ایک وسیع فلائنگ وِنگ یعنی پرندے کے پروں جیسی مربوط ساخت اپنائی جائے گی،اس طیارے کا وِنگ اسپین بی-2 اسپرٹ اسٹیلتھ بمبار کے مقابلے میں تقریباً 1.6 گنا زیادہ ہوگا۔اس کی مسافروں کو بٹھانے کی گنجائش بھی اس وقت دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے ایئربس اے 380 سے کہیں زیادہ ہوگی، جس میں تقریباً 555 مسافر سوار ہوتے ہیں۔اس طیارے کا تصور چائنا ایروڈائنامکس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر تیار کر رہا ہے ، یہی ادارہ سی 919 سنگل آئل مسافر طیارے اور وائے -20 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے کی تیاری کے اہم منصوبوں میں مرکزی کردار ادا کرچکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments