عاطف اسلم اور یمنیٰ زیدی کے مداح نئی میوزک ویڈیو پر خوش

عاطف اسلم اور یمنیٰ زیدی کے مداح نئی میوزک ویڈیو پر خوش

لاہور(شوبزڈیسک ) معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ یمنیٰ زیدی کی میوزک ویڈیو ہن عشق میں ریلیز ہونے پر مداح پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

گانے کے بول راج رنجود نے تحریر کیے ہیں جبکہ موسیقی شیراز اپل نے ترتیب دی ہے ۔ ویڈیو میں عاطف اسلم اور یمنیٰ زیدی کے درمیان رومانوی مناظر کے ساتھ دھوکے اور جذباتی کشمکش کو دکھایا گیا ہے ، جبکہ اختتام کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے ۔میوزک ویڈیو عاطف اسلم کے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ہے ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد دونوں فنکاروں کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور ردعمل کا اظہار کیا۔ بعض مداحوں نے عاطف اسلم کی گلوکاری کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے پرانے انداز میں واپس آنے پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے عاطف اسلم اور یمنیٰ زیدی کی جوڑی کو پاکستانی شوبز کی نمایاں جوڑی قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...