او آئی سی ممالک سے اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

او آئی سی ممالک سے اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور

سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور ہنرمندی کو اولین ترجیح دی جائے ، افتخار ملک

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے او آئی سی ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم، ہنرمندی، کاروباری مواقع اور انسانی وسائل کی ترقی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ او آئی سی رکن ممالک کے مشترکہ وسائل، وسیع منڈیاں اور انسانی سرمایہ باہمی سرمایہ کاری اور مشترکہ کاروباری منصوبوں کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔ پاکستانی نجی شعبہ برادر اسلامی ممالک کے ساتھ سرحد پار سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں، کاروباری روابط اور ٹیکنالوجی شراکت داری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی ممالک کے درمیان تعاون روایتی تجارت تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ تعلیم، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدت اور ہنرمند افرادی قوت جیسے شعبوں تک وسیع کیا جانا چاہیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...