لسٹڈ بینکوں کا دوسری سہ ماہی میں 168 ارب روپے منافع

لسٹڈ بینکوں کا دوسری سہ ماہی میں 168 ارب روپے منافع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے لسٹڈ بینکوں نے رواں کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں 168 ارب روپے کا منافع رپورٹ کیا جو سالانہ بنیاد پر مستحکم رہا، تاہم سہ ماہی بنیاد پر 4 فیصد کم ہے۔

 اس کے نتیجے میں رواں سال کی پہلی ششماہی کی مجموعی آمدن 342 ارب روپے ہوگئی جو سالانہ بنیاد پر مستحکم رہی۔ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق سہ ماہی بنیاد پر منافع میں کمی کی وجہ نان انٹرسٹ اخراجات میں 7 فیصد اضافے کے ساتھ 361 ارب روپے ہونا اور خالص سودی آمدن میں 2 فیصد کمی کے بعد 527 ارب روپے رہنا ہے ۔اس کمی کا جزوی ازالہ نان انٹرسٹ آمدن میں سہ ماہی بنیاد پر 4 فیصد اضافے سے ہوا جو بڑھ کر 177 ارب روپے ہوگئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...