حفاظتی خامیاں ،مسابقت کی کمی بھارتی فضائی کمپنیاں بحران کا شکار
ممبئی (اے ایف پی)بھارت کی فضائی صنعت کو ایک سال قبل وزیراعظم مودی نے ابھرتے ہوئے ملک کی بلند پروازی کی علامت قرار دیا تھا،
تاہم ایئر انڈیا اور انڈیگو کو درپیش بحرانوں نے شعبے کی مشکلات نمایاں کردی ہیں۔ دنیا کی تیسری بڑی فضائی منڈی میں حفاظتی اور ریگولیٹری خامیوں کے ساتھ جغرافیائی سیاسی کشیدگی نے بھی ایئرلائنز کے منافع کو متاثر کیا ہے ۔ ایئر انڈیا اور انڈیگو مجموعی طور پر ملکی فضائی نشستوں کا 90 فیصد فراہم کرتی ہیں، جس سے مسابقت کی کمی بھی سامنے آئی ہے ۔ رواں ماہ ایئر انڈیا کی فوکٹ سے نئی دہلی جانے والی پرواز دوران پرواز 91 میٹر نیچے گری، جس سے 24 مسافر زخمی ہوئے ۔واقعے کے بعد پائلٹس کی ڈرگ سکریننگ شروع کردی گئی۔گزشتہ سال لندن جانے والے ایئر انڈیا طیارے کے حادثے میں 241 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments