ناسا نے کائنات کا نیا نقشہ بنانے کیلئے رومن دوربین خلا میں بھیج دی
واشنگٹن(اے ایف پی)ناسا نے کائنات کا بے مثال نیا نقشہ تیار کرنے اور طبیعات کے بڑے رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے اتوار کو رومن خلائی دوربین خلا میں روانہ کردی۔
دوربین کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس کے فالکن ہیوی راکٹ کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 26 منٹ پر لانچ کیا گیا۔ 12 میٹر سے زائد بلند یہ جدید دوربین 4 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت سے ایک دہائی سے زائد عرصے میں تیار کی گئی۔ دوربین کا نام امریکی ماہر فلکیات نینسی گریس رومن کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ ناسا کے مطابق رومن دوربین تاریک مادے اور تاریک توانائی سمیت کائنات کے کئی حل طلب رازوں کا جائزہ لے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments