وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے

 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے

مانگا منڈی سے بشارت،کوٹ لکھپت سے عمران اور شفیق کی موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی اور موبائل فون چھین لئے گئے ،متعدد موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ میں اطہر سے 4لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں فاروق سے 4لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں آفتاب سے 3لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، شادباغ میں فیاض سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون،مزنگ میں امجد سے 2لاکھ80 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ساجد سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون ،شفیق آباد کے علاقے میں تحسین سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔مانگامنڈی سے بشارت،کوٹ لکھپت سے عمران اور لیاقت آباد سے شفیق کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...