سوریایادیو کمار ٹی 20کپتانی سے ہٹائے جانے پر مایوس
سوریایادیو کمار ٹی 20کپتانی سے ہٹائے جانے پر مایوس میری کپتانی کے دور میں بھارت دو سال تک کوئی سیریز نہیں ہارا:سابق کپتان
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک )بھارت کے سابق کپتان سوریا کمار یادیو نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے دو ماہ بعد بطور کپتان اور کھلاڑی باہر کئے جانے پر خاموشی توڑ دی اورکہا کہ میں نے اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار نہیں کیا لیکن مایوسی ہوئی ۔ انہوں نے ایک یوٹیوب چینل پرانٹرویو میں کہا کہ میں یہ دیکھ کر مسکرایا کہ میرا نام وہاں نہیں ہے ، جب بھی میں دباؤ کے حالات میں رہا ہوں یا جب چیزیں میرے حق میں نہیں جا رہی ہوں میں ہمیشہ مسکرایا، پر سکون رہا، میں نے لمحات کو پیچھے دیکھا اور شکر گزار رہا میں نے نہیں سوچا تھا کہ 2026 میں ایسا ہو گا۔سابق کپتان نے کہا کہ میں اس تاثر میں تھا کہ میں اس ٹیم کو مزید دو سال کیلئے آگے لے جانے کی تیاری کر رہا ہوں اولمپکس، ایک اور ٹی 20 ورلڈ کپ اور پھر ایک اور چیلنج آگے بڑھ رہا ہے ۔سوریا کمار یادیو نے کہا کہ میری کپتانی کے دور میں دو سال تک کوئی سیریز نہیں ہاری اور ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ جیتے اور اس طرح تبدیلی کی ضرورت پر سوال اٹھایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments