امریکا :نائن الیون کے 25 سال بعد نئی نسل کو تاریخ سے آگاہ کرنیکی کوششیں

امریکا :نائن الیون کے 25 سال بعد نئی  نسل کو تاریخ سے آگاہ کرنیکی کوششیں

نیویارک (اے ایف پی)امریکا میں 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کو 25 سال مکمل ہونے کے قریب نئی نسل کو اس سانحے کی حقیقت سے آگاہ کرنے کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

امریکی سکولوں میں نائن الیون کی تاریخ پڑھانے کا کوئی یکساں قومی نظام موجود نہیں، جبکہ چند ریاستوں میں اس کی تدریس لازمی ہے ۔ نیویارک کے وانٹاگ ہائی سکول سمیت مختلف تعلیمی ادارے طلبا کو نائن الیون میموریل اور میوزیم لے جا رہے ہیں تاکہ وہ واقعے کی سنگینی کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ 17 سالہ طالبعلم میکس ایوینا نے میموریل کا دورہ کیا تو متاثرین اور امدادی کارکنوں کی کہانیاں سن کر گہرا اثر لیا۔ حملوں میں چار ہائی جیک طیاروں سمیت 2ہزار977 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...