مسلسل غیرحاضر وارڈن سمیت 3 ٹریفک کانسٹیبل برخاست

مسلسل غیرحاضر وارڈن سمیت 3 ٹریفک کانسٹیبل برخاست

دوران ڈیوٹی عدم دلچسپی پر 4وارڈنز سمیت 9ٹریفک کانسٹیبلز بھی معطل

لاہور(کرائم رپورٹر)مسلسل غیرحاضر رہنے والے وارڈن سمیت 3 ٹریفک کانسٹیبل نوکری سے برخاست، عدم دلچسپی پر 9 اہلکار معطل کر دئیے گئے ، ترجمان کے مطابق سی ٹی او لاہور نے مسلسل غیر حاضر وارڈن سمیت 3 ٹریفک کانسٹبلز کو نوکری سے برخاست کردیا، برخاست ہونے والے تینوں اہلکار بغیر اطلاع محکمہ سے غیر حاضر رہے تھے جبکہ دوران ڈیوٹی عدم دلچسپی پر 4 وارڈنز سمیت 9 ٹریفک کانسٹیبلز کو بھی معطل کردیا۔

ترجمان نے بتایا کہ معطل ہونے والے وارڈنز و ٹریفک کانسٹیبلز بغیر اطلاع اپنے ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضر رہے، اس کے علاوہ سی ٹی او لاہور نے متعدد سیکٹر انچارجز کو کمزور انفورسمنٹ پر وارننگ بھی دی ،سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک افسران کو حادثات کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ، ون وے ٹریفک،لین لائن اور کم عمر ڈرائیونگ کسی صورت برادشت نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...