اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
استنبول (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی،
جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے مسلسل استحکام اور وسعت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ اعلیٰ سطح سٹریٹجک تعاون کونسل کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور اعلیٰ سطح سٹریٹجک تعاون کونسل کے آئندہ اجلاس کے جلد انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments