سبزہ زار : 28 سالہ نوجوان کی پراسرار ہلاکت، دوست گرفتار

سبزہ زار : 28 سالہ نوجوان کی پراسرار ہلاکت، دوست گرفتار

اسامہ دوست عثمان کے گھر گیا،بھائی پہنچا تو لاش پڑی تھی،زہر کھلانے کا شبہ ناک سے خون نکل رہا تھا، لاش مردہ خانے منتقل ،عثمان کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقے ایچ بلاک میں 28سالہ نوجوان کی پراسرار ہلاکت پر اس کے دوست کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق اسامہ اپنے دوست عثمان کے گھر گیا تھاجہاں مبینہ طور پر اسے زہریلی چیز دی گئی، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی، متوفی کا بھائی آریان موقع پر پہنچا تو اس نے اپنے بھائی کو مردہ حالت میں پایاجبکہ اس کی ناک سے خون نکل رہا تھا، سبزہ زار پولیس فوری موقع پر پہنچی اور لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا، مقتول کے بھائی آریان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا گیا اور بعدازاں اس کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے سبزہ زار پولیس کو بروقت کارروائی پر شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...