لدھیوالہ : گھر یلو جھگڑا، بڑی بہن نے چھوٹی کو قتل کر دیا

لدھیوالہ : گھر یلو جھگڑا، بڑی بہن نے چھوٹی کو قتل کر دیا

18 سالہ کائنات نے 14 سالہ ایشا کو چھری کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار ) مدوخلیل میں دو بہنوں کے درمیان جھگڑا بڑی بہن نے چھری کے وار کر کے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے مدوخلیل کے رہائشی عبدالشکور کے گھر اس کی دو بیٹیوں 14 سالہ ایشا اور18سالہ کائنات کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس پر بڑی بہن کائنات نے چھری کے پے درپے وار کر کے چھوٹی بہن کو قتل  کر دیا اور فرار ہو گئی ۔تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...