ٹاپ سیڈ ناصر اقبال سندھ چیلنجر سکواش چیمپئن شپ کے فاتح
کراچی (سپورٹس ڈیسک )ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے پی ایس اے سندھ چیلنجر سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
جہانگیر خان سپورٹس کلب میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سابق قومی چیمپئن32 سالہ ناصر اقبال نے اپنے شاگرد 19سالہ عبداللہ نواز کو 48 منٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد 3-1سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔عبداللہ نواز نے سیمی فائنل میں سیڈ 2 طیب اسلم کو ہرا کر اپ سیٹ کیاتھا،انہوں نے فائنل میں ناصر اقبال کیخلاف پہلا گیم بھی12-6سے جیتاتاہم اگلے تین گیم میں وہ مات کھاگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments