سنرجی گروپ نے ڈریگنز پاکستان میں 7ایوارڈز جیت لیے

سنرجی گروپ نے ڈریگنز پاکستان میں 7ایوارڈز جیت لیے

سنرجی ایڈورٹائزنگ نے پی ایس او کی کیمپینز پر 5ڈریگنز اپنے نام کیے

کراچی(بزنس ڈیسک) سنرجی گروپ نے ڈریگنز آف پاکستان 2026 ایوارڈز میں مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7 اعزازات اپنے نام کرلیے ۔ اس باوقار ایوارڈ پروگرام میں پاکستانی انٹریز کا جائزہ بین الاقوامی جیوری پینلز کی جانب سے مستند، غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار کے تحت لیا جاتا ہے ۔یہ اعزازات سنرجی گروپ کے ذیلی اداروں سنرجی ایڈورٹائزنگ اور سائینائٹ ڈیجیٹل کی جانب سے بالترتیب پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)اور کے ایف سی پاکستان کیلئے تیار کی گئی تخلیقی اور مؤثر حکمتِ عملی پر مبنی کیمپینزکا اعتراف ہیں۔ دونوں اداروں نے مجموعی طور پر 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز ڈریگنز اپنے نام کیے ۔سنرجی ایڈورٹائزنگ نے پی ایس او کے لیے مجموعی طور پر5 ڈریگن اعزازات حاصل کیے۔

جن میں سیفٹی اسٹارٹس ینگ کیمپین کے لیے ایک گولڈ ڈریگن،میڈ اِن پاکستان کیمپین کے لیے ایک گولڈ اور ایک برونز ڈریگن جب کہ بلیز ایکسٹریم کیمپین کے لیے ایک سلور اور ایک برونز ڈریگن شامل ہیں۔سائینائٹ ڈیجیٹل نے کے ایف سی پاکستان کیلئے 2 ڈریگن اعزازات حاصل کیے جن میں چیمپئنز ڈیل (وکٹ گون، زنگر آن)کیمپین کے لیے ایک گولڈ ڈریگن اورہاٹ شاٹ شیکرزکیمپین کے لیے ایک سلور ڈریگن شامل ہے ۔ سنرجی گروپ کے چیئرمین اور سی ای او احمد کپاڈیہ نے کہا کہ ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں سنرجی گروپ کی یہ کامیابیاں ہمارے اس یقین کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ پاکستان میں تخلیق کیے جانے والے ایسے خیالات جو ہماری ثقافت اور معاشرے کی حقیقی عکاسی کرتے ہوں اور واضح مقصد کے ساتھ پیش کیے جائیں۔ نہ صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں بلکہ انڈسٹری میں نئے معیار بھی قائم کرسکتے ہیں۔ ہمارے لیے اس کامیابی کی اصل اہمیت اس بات میں ہے کہ ہمارے مختلف کلائنٹس، کیمپینز اور ٹیموں کی متنوع کاوشوں کو اس پلیٹ فارم پر پذیرائی ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...