بڑے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی مہم تیز

 بڑے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی مہم تیز

پی او ایس سے منسلک کاروباری اداروں کی تعداد 17ہزار 337ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے بڑے ریٹیلرز کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کی مہم نے گزشتہ مالی سال کے دوران ایک بار پھر رفتار پکڑ لی جس کے نتیجے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) نظام سے منسلک کاروباری اداروں کی تعداد 17 ہزار 337 تک پہنچ گئی۔ایف بی آر کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پی او ایس نظام سے منسلک بڑے ریٹیلرزکی تعداد میں ایک سال کے دوران 4 ہزار 124کااضافہ ہوا، جو تقریباً 31 فیصد بنتا ہے ۔ بڑے ریٹیلرزکو پی او ایس نظام سے منسلک کرنے کی اسکیم دسمبر 2019 میں متعارف کرائی گئی تھی۔ پی او ایس کے ذریعے جاری ہونیوالی ہر خریداری کی رسید پر ایف بی آرکو ایک روپے کی رقم بھی حاصل ہوتی ہے جو ٹیکس حکام کے مطابق افسران کی فلاح و بہبودکیلیے استعمال کی جاتی ہے ۔سرکاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے پی او ایس رسیدوں سے 87 کروڑ 10 لاکھ روپے حاصل کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...