محمد عباس لارڈز پر 5وکٹ لینے والے ساتویں پاکستانی باؤلر

محمد عباس لارڈز پر 5وکٹ لینے والے ساتویں پاکستانی باؤلر

32ٹیسٹ میچز میں 128کھلاڑی آؤٹ کرچکے ،8ویں بار 5وکٹیں حاصل کیں خان محمد،مدثرنذر،وقاریونس،مشتاق احمد ،محمد عامراوریاسرشاہ فہرست میں شامل

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے 22 اوورز میں 3 میڈن اوور کئے اور 57 رنز کے بدلے 5 وکٹ کی پرفارمنس پیش کی۔ 36 سال کے محمد عباس کے کیرئیر کا یہ 32واں ٹیسٹ ہے جبکہ ان کے کیریئر کی 57 اننگز میں 8واں موقع ہے ، جب انہوں نے پانچ یا اس سے زائد وکٹ کی پرفارمنس پیش کی ہو۔اپریل 2017 میں کنگسٹن جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں 22.25 کی اوسط سے 1121.3 اوورز میں اب تک 128کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔محمد عباس کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر یہ پہلی پانچ وکٹ کی باؤلنگ پرفارمنس ہے جبکہ لارڈز کے تاریخی میدان پر وہ پاکستان کے ساتویں باؤلر ہیں جنہوں نے اننگز میں پانچ وکٹ کی پرفارمنس پیش کی ہے ۔ان سے قبل جون 1954 میں خان محمد مرحوم پاکستان کے وہ پہلے باؤلر تھے جنہوں نے لارڈز میں پاکستان کیلئے 61 رنز دے کر 5وکٹیں لی تھیں۔ 1982 میں مدثر نذر کی 32 رنز دے کر 6 وکٹیں، وقار یونس کی 1992 میں 91 رنز کے عوض 5 وکٹیں، مشتاق احمد کی 1996 میں 57 رنز دے کر 5 وکٹیں، محمد عامر کی 2010 میں 84 رنز دے کر 6 وکٹیں جبکہ یاسر شاہ کی 2016 میں 72 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کرنے کی باؤلنگ پرفارمنس اس فہرست میں شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...